قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ، خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پرخراج تحسین :وزیر داخلہ

 وزیر اعظم شہباز شریف سے سید محسن نقوی کی ملاقات پی ایس ایل پلے آف میچوں میںشائقین کو شرکت کی اجازت
مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچوں میں عوام کی شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری حاصل کر لی، شائقین کو قومی کفایت شعاری کی جاری کوششوں کے مطابق میچوں میں شرکت کرنا ہوگی:وزیر داخلہ
سرکاری اداروں میں احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے:، وزیرِ اعظم کا سوئی ناردرن گیس ٹینڈرز میں بے ضابطگیوں پر سخت نوٹس ، الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی ابھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچوں میں عوام کی شرکت کے لیے ان کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ تاہم، یہ ان کی طرف سے ایک اہم شرط کے ساتھ آتا ہے کہ شائقین کو قومی کفایت شعاری کی جاری کوششوں کے مطابق، میچوں میں شرکت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے یا ایندھن کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔چیئرمین پی سی بی کی ٹویٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل پلے آف میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ آگے کچھ دلچسپ اور انٹرٹینگ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دراندازی کی ناکامی کے بعد افغان طالبان کی سول آبادی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔