ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میںبھی بات چیت کی گئی،ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (آئی این پی )نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ سے رابطہ کیاہے جس میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ترک وزیر خارجہ حکان فدان سے رابطہ کیاہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی گفتگو کی ہے,اس کے علاوہ دونوں رہنمائوں نے ملائیشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم کے بارے میں بھی بات کی ہے۔