سعودی سفیر کی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات، ماحولیاتی ہم آہنگی میں تعاون پرتبادلہ خیال

 نواف المالک نے بھی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا
اسلام آباد(آن لائن) مملکتِ سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف بن سعید احمد المالکی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کے حوالے سے ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو سراہا اور اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا