نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا 19سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریوں کا اعلان

 سفارتی نمائندے واضح مقصد، دانائی اور بالخصوص "اقتصادی سفارت کاری" پر واضح توجہ کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھائیں
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنے 19سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کو جنیوامیںپاکستان کا مستقل نمائندہ مقررکیا گیا ہے ۔ ایکس پرجاری بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے پاکستان کی بیرونِ ملک نمائندگی کے لیے 19 سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرریاں کی گئی ہیں۔گزشتہ دو برسوں کے مضبوط سفارتی روابط اور بین الاقوامی رسائی کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم دعاگو ہیں کہ ہمارے سفارتی نمائندے واضح مقصد، دانائی اور بالخصوص "اقتصادی سفارت کاری" پر واضح توجہ کے ساتھ اس مشن کو آگے بڑھائیں۔ان میں سے بینکاک میں محترمہ سعدیہ الطاف قاضی‘ برلن میں سلمان شریف‘ دارالسلام میں حسنین یوسف‘ دوشنبے میں عرفان احمد‘ جنیوامیں طاہر حسین اندرابی‘ کمپالا میں اشعر شہزاد‘ کھٹمنڈو میں محمد عامر خان‘چوہدری ٹیپو عثمان کو برطانیہ، ڈاکٹر بلال احمدکوکینیا نیروبی، اوسلو   میںعاصم علی خان‘ اسٹاک ہوم میں احمد امجد علی‘ تاشقند میں محمد مدثر ٹیپو‘عمران احمد صدیقی کو ایران میں سفیر مقررکیا گیا ہے۔دوسری جناب نئے قونصل جنرلزمیں سے فرینکفرٹ میں علی انصر زیدی‘ گوانگژو میں یاسر اقبال بٹ‘ قندھار میں شہباز حسین‘ سراج احمد خان کو لاس اینجلس ‘ اویس احمد خان کو مزار شریف، فیصل ابڑوکو  مونٹریال میں مقررکیا گیا ہے ۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں وزارتِ خارجہ اور اپنے ان محنتی سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو وطن سے دور رہ کر پیشہ ورانہ مہارت اور خاموش خدمت کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اللہ تعالی ان کی کاوشوں کو پاکستان کے مفادات کے فروغ کے لیے کامیاب فرمائے۔ آمین۔