اسحاق ڈار کی منیلا میں روسی اور بنگلہ دیشی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں،علاقائی و عالمی صورتحال پرتبادلہ خیال

منیلا (آن لائن)  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں پاک روس دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ کاری، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور سرگئی لاوروف نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا