واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جرمن ہم منصب یوہان ویڈے فول سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔جس میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔