وحدت کالونی:مقتولہ ثناء کی بہن نازیہ عابد کی مدعیت میں درج

 شیراز خان نے بیٹے عبداللہ شیراز سے ملکر بیوی ثنا ء کو مارا،گرفتاری کیلئے چھاپے
 لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی کے علاقے میں 40سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ ،پولیس نے مقتولہ ثناء کی بہن نازیہ عابد کی مدعیت میں درج کرلیا، زرائع کے مطابق مقدمہ مقتولہ ثنا شیراز کے شوہر شیراز خان اوربیٹے عبداللہ شیراز کے خلاف درج کیا گیا ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شیراز خان کا اپنی بیوی ثناء شیراز سے گھریلو معاملات پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا دو روز قبل شیراز خان نے بیٹے عبداللہ شیراز سے ملکر بیوی ثنا ء کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا