تھانہ وحدت کالونی میں زیرِ حراست ملزم کی پر اسرار ہلاکت

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ وحدت کالونی میں زیرِ حراست ایک ملزم کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کو دفعہ 401 کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھاابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی موت طبعی وجوہات کی بنا پر واقع ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد کا جائزہ لیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ حوالات میں بند دیگر ملزمان کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں جبکہ تھانے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کی گئی۔ سی سی ٹی وی ریکارڈ کے مطابق ملزم کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے اور کسی قسم کے تشدد یا ناخوشگوار واقعہ کے شواہد سامنے نہیں آئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کو تمام پہلوؤں سے جانچا جا رہا ہے تاکہ حقائق مکمل طور پر سامنے لائے جا سکیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عثمان حوالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان منظور کے خلاف ارادہ واردات کا مقدمہ درج تھا۔ وحدت کالونی پولیس نے اسے ملزم حمزہ کے ہمراہ اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت مبینہ طور پر دورانِ حراست تشدد کے باعث ہوئی، تاہم پولیس حکام نے اس حوالے سے حتمی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گاواقعے کے بعد متعلقہ حکام نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔