لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ میں خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ پراجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج دانیال، سائیٹ انچارج احمد نواز کے خلاف درج کیا گیا