چلڈرن ہسپتال لاہور کے پروفیسر کیخلاف خاتون ڈاکٹر کی مدعیت میں ہراسگی کا مقدمہ درج

لاہور(آئی این پی )لاہور  میں چلڈرن ہسپتال میں کام کرنے والے یورولوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی ظفر کے خلاف ایک خاتون ڈاکٹر کی مدعیت میں ہراسگی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا  ۔تھانہ نصیر آباد میں درج ہونے والے مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 اور 509 شامل کی گئی ہیں۔ متاثرہ خاتون ڈاکٹر نے موقف اختیار کیا ہے  پروفیسر غلام مجتبی ظفر نے انہیں کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کیا، دبا ئو ڈالا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں