علی نے سفاری پارک ایک شخص کو لفٹ دی، جس نے فائر زمین پر مارا
دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا،ملزم فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیارپورٹ کے مطابق ایف آئی آرمیں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیاملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا