عبد الرزاق واک کیلئے ریلوے کراسنگ عبور کرتے ا نجن کی زد میں آ گیا، لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں 45سالہ شخص ٹرین کے انجن کے نیچے آکر ہلاک ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے کا رہائشی عبد الرزاق واک کرنے کے لیے جارہا کہ راستے میں ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے پیچھے سے آنے والے ریلوے انجن کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیاواقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا