ملتان :ٹرین کے نیچے آکر 14گائے اور چرواہا جاں بحق

راجا رام پھاٹک کے قریب جانور ٹریک کراس کر رہے تھے‘ٹرین کا ہارن بجنے سے بھگدڑ مچ گئی

ملتان (آئی این پی )ملتان میں راجا رام پھاٹک کے قریب ٹرین حادثے کے نتیجے میں 14گائے اور چرواہا موقع پرجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق  پھاٹک کے قریب 100سے زائد جانور ریلوے ٹریک کراس کر رہے تھے،ٹرین کا ہارن بجنے سے جانوروں میں بھگدڑ مچی اور 14 گائے ٹرین کے نیچے آگئیں۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چرواہے کی شناخت محمد موسی کے نام سے ہوئی، حادثہ راولپنڈی سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس کیساتھ پیش آیا،چرواہے کی لاش قریبی سپتال منتقل کردی گئی۔