ذہنی معذور خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

 50 سالہ نذیراں بی بی 117بارہ ایل کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہی تھی
کسووال(خصوصی رپورٹ)ذہنی معذور خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق کسووال کے نواحی گا ئوں 117بارہ ایل کے رہائشی قطب علی کی 50 سالہ بیٹی نذیراں بی بی جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ،گزشتہ روز 117بارہ ایل کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ورثا کے مطابق کہ خاتون کو فالج بھی ہوا تھا اور دماغی توازن بھی درست نہیں تھا۔پولیس کسووال نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔