ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ چاروں افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا، 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم زندگی کی بازی ہار گئیں
چونیاں میں افسوناک واقعہ ،اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی کی حالت نازک،لاشیںارجن سنگھ منتقل
لاہور ( کرائم رپورٹر) چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کیمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں