20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم چل بسیں، والد محمود اور والدہ شاہدہ کی حالت نازک
چونیاں(تحصیل رپورٹر )صوبہ پنجاب کے ضلع چونیاں میں مبینہ طورپر زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گائوں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں۔