زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق، 7 افرادکی حالت غیر ہوگئی

متاثرہ افرادکی حالت رات کے کھانے کے بعد اچانک خراب ہوئی، تحقیقات کا آغاز
لکی مروت (آئی این پی )لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیمو میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہسات افرادکی حالت غیر ہو گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افرادمیں چارخواتین،ایک بچی اوردو بچے شامل ہیں،تمام متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پرانہیں لکی مروت سے بنوں ریفر کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ افرادکی حالت رات کے کھانے کے بعد اچانک خراب ہوئی،تاہم  واقعے کا علم صبح کے وقت باقی اہلِ خانہ کو ہوا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور زہریلے کھانے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔