فیصل آباد(یواین پی)فیصل آباد کے علاقے سول لائن میں مبینہ طور پرزہریلا کھانا کھانیسیدو معصوم بہن بھائی زندگی کی بازی ہارگئے،میاں بیوی سمیت گھر کے چار افراد کی حالت بھی غیر ہو گئی۔ورثا کیمطابق زاہد قادری کی فیملی نے رات کے کھانے میں دال کھائی جس کے بعد انکی طبیعت بگڑگئی، متاثرین کوفوری طور پر الائیڈ اسپتال ٹومنتقل کیاگیا،جہاں زیرعلاج ایک بچے کی حالت بدستورتشویشناک ہیجاں بحق ہونیوالیبتول فاطمہ اورمنیرکی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا کر نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں تاکہ موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے۔