نوشہرہ (آئی این پی )نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے 10افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ سات افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کے حقائق جانے کیلئے تفتیش جاری ہے۔