نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا قول لگایا جائے:فاروق ستار

معصوم سندھی بھائیوں کی آنکھوں میں اجرک دکھاکرووٹ لینے کی تیاری ہے:رہنما ایم کیو ایم

کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دے دی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   فاروق ستار  نے کہا اب اجرک کے نام پر اگلے الیکشن میں ووٹ لینے کی تیاری ہے، معصوم سندھی بھائیوں کی آنکھوں میں اجرک دکھاکرووٹ لینے کی تیاری ہے، نمبر پلیٹ کے نام پر اب اجرک کو بھی اس طرح بیچوگے ؟۔رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پی پی نے دیکھ لیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ،نعرہ اثر نہیں کرے گا، لوگ سمجھ گئے ہیں پی پی زندہ ہے، بھٹو نعرے کا صرف استعمال کرتی ہے ، یہ زندہ ہے بھٹو کے نعرے پر پل رہے ہیں ، لوٹ مار کررہے ہیں ، پی پی بھٹو اور بے نظیر کی شہادتوں ، قربانیوں کو فروخت کررہی ہے۔فاروق ستار نے نمبر پلیٹ پر قومی پرچم یا قائد اعظم کا کوئی قول لگانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا اندرون سندھ سے ٹریفک اہلکاروں کو لا کرجیبیں گرم کی جارہی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نمبرپلیٹ کے معاملے پر احتجاج کرنے جارہی ہے، جب شہریوں کے پاس نمبر پلیٹ ہے تواجرک والی کیاجرا کا کیا مقصد؟۔سانحہ لیاری پر رہنما ایم کیو ایم رہنما نے کہا لیاری بلڈنگ حادثے میں ایس بی سی اے افسران کوقربانی کابکرابنایاگیاہے