سرمایہ کاری کو فروغ ، اصلاحات سے تعمیلی دبا میں کمی اور بہترین ضوابط میں مدد ملے گی
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت ریگولیٹری ریفارمز کی ذیلی کمیٹی کا اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسکاٹ جیکب، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندگان کی شرکت ہوئی۔اجلاس میں لسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں کمزور اسٹاک مارکیٹ، چھوٹے پیمانے کی لسٹڈ کمپنیوں اور جی ڈی پی میں کم شراکت پر تشویش کا اظہارکیا گیا، عالمی معیار، لیسٹ ریگولیٹڈ ، کم پابندیاں اور اعلی کارکردگی کے ماڈلز کی بنیاد پر اصلاحات تیار کی گئیں۔معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریگولیٹری سسٹم کو کاروبار دوست بنانے، غیر ضروری پابندیاں ختم کرنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہے