یوم عاشور پرفول پروف سکیورٹی،صفائی، روشنی، پانی، طبی کیمپس ،ہسپتال کا جائزہ لیا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر وزیراعلیٰ کی معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے 10 محرم کو پاکپتن کا دورہ کیا۔سلمیٰ بٹ نے ایم پی اے موتیا مسعود خالد، سابقہ ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق، ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ ہمراہ یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔فول پروف سکیورٹی،صفائی، روشنی، میٹھے پانی، طبی کیمپس اور فیلڈ ہسپتال کا جائزہ لیا۔ کمشنر ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹر آصف طفیل اور آرپی او محبوب رشید نے یوم عاشورہ پر عارفوالا میں مرکزی جلوس اور روٹس پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق، ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ اور دیگر افسربھی موجود تھے۔کمشنر نے جلوس کے روٹس پر سکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی فراہمی، طبی امداد، اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور کہا یوم عاشور پرامن و امان، مذہبی ہم آہنگی کیلئے تمام اداروں نے ہم آہنگی سے فرائض انجام دیئے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔