ماربل انڈسٹری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے :ہارون اختر خان

ماربل سیکٹر کے لیے مراعات اور سہولتوں کے نئے اقدامات زیرِ غور آئے: معاونِ خصوصی
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا  ہے کہ ماربل سیکٹر کو باقاعدہ صنعت قرار دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاکہ اسے پالیسی سطح پر وہ حیثیت دی جا سکے جو اس کا حق ہے۔ ہارون اخترکی زیرِ صدارت آل پاکستان ماربل انڈسٹری ایسوسی ایشن اور پاسڈیک کا اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ماربل کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں، ویلیو ایڈیشن اور صنعت کے فروغ کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ماربل سیکٹر کے لیے مراعات اور سہولتوں کے نئے اقدامات زیرِ غور آئے۔ ہارون اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ ماربل سیکٹر کو باقاعدہ صنعت قرار دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاکہ اسے پالیسی سطح پر وہ حیثیت دی جا سکے جو اس کا حق ہے