پھالیہ، مریدکے‘خان پور اور ہری پور میں بھی بارش ہوئی‘نشیبی علاقے زیر آب، شاہراہیں ڈوب گئیں
مختلف واقعات میں دوبچوں سمیت تین افراد جاںبحق ‘ چار زخمی ، 5 اگست تک بارشیں ہوں گی:محکمہ موسمیات
اسلام آباد،لاہور(آن لائن‘راولپنڈی) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے نئے سپیل نے انٹری دے دی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ وزیرآباد، پھالیہ، مریدکے، گوجرانوالہ، خانپور اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،شاہراہوں ہر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،راولپنڈی میں بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی‘مختلف واقعات میں دوبچوں سمیت تین افراد جاںبحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم 5 اگست تک ملک میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش برسائے گا