دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت، صفائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا‘ سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ
متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں بہتری کی ہدایت کی‘ صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے،گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں:وزیراعلی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے کئے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سمبڑیال،وزیرآباد،سیالکوٹ،گھکڑ منڈی اور دیگر شہروں میں صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت شہروں میں صفائی کا جائزہ بھی لیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے روڈز کی عمومی صورت حال کا معائنہ بھی کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے ''ستھرا پنجاب '' کے تحت صفائی ستھرائی میں بہتر صورتحال کو سراہا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی میں مزید بہتری کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ گلی محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھنے میں شہری حکومت کی معاونت کریں۔وزیراعلی بلا شیڈول گوجرانوالہ بھی پہنچ گئیں -وزیراعلی نے گوجرانوالہ اندرون شہر اور جی ٹی روڈسے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کھارادان بازار، گوندلانوالہ بازار،دیگی بازار، چوک فاروق اعظم اور دیگر بازاروں کے دورے بھی کئے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے دکانداروں اور شہریوں سے بات چیت کی-گوجرانوالہ کے شہری وزیراعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلاہوگئے-ایک دکاندار نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اپنی لیڈر کو اپنی ہی دکان پر دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہریوں سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گاڑی روک کر مشہور دکان سے بیسن سے بنی سویاں بھی خریدیں۔