این ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ،متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،حکام
اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں امدادی راشن کی ترسیل جاری رہا۔این ڈی ایم اے کی صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں جاری رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداری راشن کی فراہمی جاری رکھی۔این ڈی ایم اے کا پنجاب کے 6 اضلاع کے لیے امدادی راشن کی ترسیل کا پلان جاری ہے جس کے تحت این ڈی ایم اے نے نجی شعبے اور صنعتوں کے تعاون سے قومی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے آج وزیرآباد اور حافظ آباد کے لیے امدادی راشن پر مشتمل 4، 4 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کر دیا ۔ایک راشن بیگ کا وزن 46 کلوگرام اور 22 اشیاء پر مشتمل ہے۔این ڈی ایم اے نارووال اور سیالکوٹ میں امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کی چنیوٹ اور جھنگ کے لیے امدادی راشن کی ترسیل کی تیاریاں جاری ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے مزید امدادی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔این ڈی ایم اے متاثرین کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔