وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی: بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن

 اسلام آباد(آئی این پی)  پی ٹی آئی رہنما بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن نے وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم نے کہا بسمہ اللہ لیکن اسد قیصر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دیں۔ایک   ایک انٹرویو میں  اسلم گھمن کا کہنا تھا کہ اگر سیاستدانوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جاتا تو ہم اب تک کوئی نہ کوئی حل نکال چکے ہوتے، جب تک بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، بات چیت کیسے ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے خود شہباز شریف کو کہتے سنا کہ وہ اپوزیشن چیمبر میں جا کر بات چیت شروع کرتے ہیں، لیکن اگر وہ ایسا اعلان کرتے ہیں تو پھر اپوزیشن چیمبر کیوں نہیں جاتے