بھارت میں پتا بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے: بریگیڈیئر(ر) اسلم گھمن

اگر بھارت نے جنگ والی حماقت کی تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے ،مودی حملے والی بھول نہ کرنا
پاکستان کا پانی تو مودی کا باپ بھی بند نہیں کر سکتا،ایک ایک سپاہی اپنے پانی کی حفاظت کرے گا  
 اسلام آباد(آئی این پی ) آئی ایس آئی کے سابق سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر(ر)  اسلم گھمن کا کہنا ہے کہ فخر ہے پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر ) اسلم گھمن نے کہا کہ ہم اکٹھے ہو کر بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ حملے والی بھول نہ کرنا، اگر بھارت نے جنگ والی حماقت کی تو اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ بریگیڈیئر (ر)  اسلم گھمن نے کہا کہ بھارت کے 6 ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ان کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کبھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئیہا کہ کبھی یہ بھی سنا تھا انڈیا کا جنرل کہے پہلگام ڈراما ان کے اندر سے کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنگ یا حملے سے ان شا اللہ دنیا کی کوئی طاقت فتح نہیں کر سکتی، پاکستان کا پانی تو مودی کا باپ بھی بند نہیں کر سکتا ہے، پاکستان کا ایک ایک سپاہی اپنے پانی کی حفاظت کرے گا۔