نارووال‘ سالانہ انتخابات ‘ نوید سیان ایڈووکیٹ صدر ‘ اشتیاق لطیف گھمن جنرل سیکرٹری منتخب

 نوید سیان ایڈووکیٹ نے 244 ووٹ حاصل کیے،مدِ مقابل نثارمیو ایڈووکیٹ کو 241 ووٹ ملے
 اشتیاق لطیف گھمن ایڈووکیٹ 285 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ،مقابلہ نہایت سخت اور دلچسپ رہا
نارووال (آئی این پی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نوید سیان ایڈووکیٹ صدر اور اشتیاق لطیف گھمن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔نتائج کے مطابق نوید سیان ایڈووکیٹ کو صدر بار ایسوسی ایشن نارووال منتخب قرار دیا گیا۔ انہوں نے 244 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدِ مقابل امیدوار نثارمیو ایڈووکیٹ نے 241 ووٹ اور چوہدری امجد کاہلوں ایڈووکیٹ نے 218 ووٹ حاصل کیے۔ صدارتی مقابلہ نہایت سخت اور دلچسپ رہا، جس میں وکلا برادری کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ دیگر عہدوں کے نتائج کے مطابق اشتیاق لطیف گھمن ایڈووکیٹ 285 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ محمد منیب خان جوائنٹ سیکرٹری، وکٹر امانت وائس پریذیڈنٹ، سعد افضل بٹ فنانس سیکرٹری اور میاں اویس شمس آڈیٹر منتخب قرار پائے