بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پر بات ، اسی سال رہا ہوجائیںگے، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن

 مذاکرات میں شامل افراد کے نام امانت ہیں ،بتانا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر قائم ہیں
اسلام آباد (آئی  این پی )پی ٹی آئی کے  رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے  دعوی کیا ہے  کہ بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، وہ اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے۔ایک انٹرویو میں اسلم گھمن نے  کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سیاسی بریک تھرو کیلئے  اعلی ترین سطح پر بات چیت جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کرنے والے کچھ لوگوں سے ان کی بات ہوئی ہے، تاہم مذاکرات میں شامل افراد کے نام امانت ہیں، اس لیے وہ بتانا نہیں چاہتے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں پر قائم ہیں اور وہ کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوں گے کہ ملک پر کسی کی اجارہ داری قائم رہے