عمران خان کے دونوں گھر وں کا خرچہ ریاض گھمن کرتے تھے:مروت

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت  نے کہا ہے  عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ایک انٹرویو  میں شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں۔انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دے دی گئی جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرچکا تھا۔شیر افضل مروت کے مطابق ریاض گھمن کا تعلق سمندری سے ہے، وہ عمران خان کے بنی گالہ اور زمان پارک والے گھروں کے معاملات دیکھتے تھے اور دونوں گھروں کا مکمل خرچہ بھی وہی اٹھاتے تھے۔ اس کے علاوہ عمران خان کو جتنی بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئیں وہ سبھی ریاض گھمن کی تھیں۔ 9 مئی کے بعد ان کی اربوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جب پی ٹی آئی پر برا وقت تھا تو اس وقت ریاض گھمن نے پی ٹی آئی کو 20 کروڑ روپے کا قرضہ فراہم کیا ۔ ان کا یہ قرضہ ابھی تک پی ٹی آئی کے ذمے واجب الادا ہے۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے ریاض گھمن کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی جس پر کپتان نے منظوری بھی دے دی۔ لیکن پھر ان کے مقابلے میں ایک ایسا امیدوار آگیا جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے بیرون ملک بھاگ گیا تھا