تہران (آئی این پی )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد کریمی کو میجر جنرل محمد پاکپور کی جگہ کمانڈر تعینات کردیا ہے، جنہیں پاسداران انقلاب کا کمانڈر مقرر کردیا گیا ہے