دہشت گردی کے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں ‘ ہر صورت ختم ہونی چاہیے:بیرسٹرگوہر

پی ٹی آئی  کی پشاور اپیکس کمیٹی اجلاس کی حمایت کرتے ہیں‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی اقدامات ناگزیرہیں:چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا اور ضروری وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر کوئی دو رائے نہیں اور اسے ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔ دہشت گردی پورے ملک کے لیے ناسور ہے، اس لیے اس کے سدباب کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے یا فراہم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا کہ اگر وفاق اب یہ رقم دے رہا ہے تو یہ وسائل پہلے صوبے کو کیوں فراہم نہیں کیے گئے