روس کے مشرقی ساحل کے قریب آنے والے شدید زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے مختلف ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں بلند ہوگئیں، جس کے بعد امریکا کے کئی ساحلی شہروں اور جزائر میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
امریکی ساحلی علاقوں میں صورتحال
امریکی میڈیا کے مطابق:کیلیفورنیا کے آرینا کوو میں 1.6 فٹ، کریسنٹ سٹی میں 1.5 فٹ اور مونٹیری میں 1.4 فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔شمالی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی وارننگ بدستور برقرار ہے۔سان فرانسسکو بے ایریا، واشنگٹن اور اوریگون کے ساحلی علاقوں کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحلوں، بندرگاہوں اور جیٹیوں سے دور رہیں۔
ہوائی میں صورتحال سنگین
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ہوائی کے ساحلی علاقوں میں 4.9 فٹ تک کی لہریں دیکھی گئیں۔ہوائی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے بتایا کہ کاہولوی ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دیگر بحرالکاہلی خطے متاثر
پاپوا نیو گنی، سولومن آئی لینڈ اور وانواتو میں بھی سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔مقامی حکام نے ان علاقوں میں ساحلی آبادیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔