کیلیفورنیا، امریکہ میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہوگیا، جس سے 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ایمرجنسی آپریشن شروع کر دی گئی ہے اور ریسکیو ٹیموں کو امدادی سرگرمیوں کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصانات یا جانی مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔