روس کے کمچاتکا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، مشرقی ساحلوں پر سونامی کی وارننگ جاری

روس کے کمچاتکا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، مشرقی ساحلوں پر سونامی کی وارننگ جاری

روس کے علاقے کمچاتکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جس کی شدت 7.4 ریکٹر اسکیل پر اور گہرائی 39 کلومیٹر تھی، جس کے بعد مشرقی ساحلوں پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل اس خطے میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جو اب تک ریکارڈ کیے گئے چھٹے سب سے طاقتور زلزلے کے طور پر درج ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق علاقے میں مزید ہلاکت یا نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔