شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک کو اغوا کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور اس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔