ضلع کرم کے علاقے شلوزان تنگی میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ حملہ آور اپنے ایک ساتھی کی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔