صادق آباد: ماہی چوک کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 ایلیٹ جوان شہید

صادق آباد: ماہی چوک کے قریب کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 5 ایلیٹ جوان شہید

ویب ڈیسک: صادق آباد کے علاقے ماہی چوک کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔

 واقعے کی تفصیلات:
ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا۔ڈاکوؤں نے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے۔حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ڈاکوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔
 شہداء کے نام:
ترجمان پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں شامل ہیں:

محمد عرفان
محمد سلیم
خلیل احمد
غضنفر عباس
نخیل حسین
شہداء گزشتہ 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ ان کی مکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

 ڈی پی او عرفان علی سموں کا بیان:
"ڈاکو ریاست اور قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتے۔""ڈاکوؤں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔"
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ردعمل:
ڈاکوؤں کے حملے کی پرزور مذمت کی۔شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔کہا: "شہید اہلکاروں نے بزدلانہ حملے کے دوران جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کیں، ان کی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔"