شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 زخمی

شانگلہ کے علاقے چکیسر میں گنانگر پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں اے ایس آئی حسن خان اور سپاہی نثار خان شہید ہوگئے، جبکہ محرر ارشد خان اور سپاہی رفعت زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی اہلکاروں کو بٹگرام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے