کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے مختلف عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات میں نمایاں کمی کی ہے۔
بیک لاگ میں 40 فیصد کمی سے مقدمات کی تعداد 567 سے گھٹ کر 223 رہ گئی جبکہ مقدمات کے فیصلوں کے نتیجے میں 36 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کیے گئے۔
اپیلٹ ٹربیونل
اپیلٹ ٹربیونل میں بیک لاگ میں 58 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 121 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے جس کے بعد زیرِ التوا کیسز کی تعداد کم ہو کر صرف 89 رہ گئی۔
ہائی کورٹس میں پیش رفت
لاہور ہائیکورٹ: 39 فیصلے سنائے، بیک لاگ میں 78 فیصد کمی آئی۔
سندھ ہائیکورٹ: 40 مقدمات نمٹائے گئے، بیک لاگ 61 فیصد کم ہوا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: 13 مقدمات کے فیصلے سے بیک لاگ 43 فیصد کم ہوگیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے
سپریم کورٹ نے بھی 11 اہم مقدمات نمٹاتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن سے متعلق تاریخی فیصلے سنائے:عدالت عظمیٰ نے 171 مقدمات یکجا کر دیے۔فیصلے کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کسی بھی کمپنی سے جائزے کے لیے معلومات طلب کر سکتا ہے۔کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل عدالتوں میں چیلنج نہیں کی جا سکتی۔معلومات طلب کرنے کے لیے کمیشن کو کسی جواز کی ضرورت نہیں۔