ہفتہ وار مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی، سالانہ شرح 3.97 فیصد رہی

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی، سالانہ شرح 3.97 فیصد رہی

ادارہ شماریات نے حالیہ ہفتے کی مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.26 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔

 اس کے باوجود سالانہ مہنگائی کی شرح 3.97 فیصد تک برقرار رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی۔ چکن کی قیمت میں 10.28 فیصد، پیاز میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ کیلے، ڈیزل اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔دوسری جانب، ٹماٹر کی قیمت میں 13.48 فیصد، آلو میں 5.59 فیصد اور دال چنا میں 0.34 فیصد کمی ہوئی۔ نیز، پہلی سہ ماہی میں بجلی کے چارجز میں 7.48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔