اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 13 فیصد کر دیا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پانچواں مسلسل ریٹ کٹ ہے، جو اقتصادی ترقی کو سہولت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کمی کا مقصد معیشت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے۔ اس فیصلے سے عوامی قرضوں کی لاگت میں کمی اور کاروباروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی توقع کی جارہی ہے۔