لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 41 ٹرک سامان ضبط کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا ہے۔اس آپریشن کے تحت گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، سنگھ پورہ اور جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ سے تجاوزات ہٹائی گئی ہیں۔ صرف48 گھنٹوں میں انتظامیہ نے41 ٹرک سامان ضبط کیاجو اس مہم کی شدت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ آپریشنز شہریوں کے لیے عوامی مقامات کو بحال کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔