تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 4ٹرک سامان ضبط

لاہور(خصوصی رپورٹ )اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹا ئون نے ملتان روڈ، شیر شاہ روڈ اور رائیونڈ روڈ پر کارروائی کے دوران چار ٹرک سامان ضبط کیے۔اے سی علامہ اقبال ٹا ئون خواجہ محمد عمیر محمود نے اعظم گارڈن میں ہفتہ بازار کے تنازع کے حل کے لئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹا ئون خواجہ محمد عمیر نے جوہر ٹا ئون، پی آئی اے روڈ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے نولکھا بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ ریڑھیاں ضبط کرلیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے نشتر میں تجاوزات اور بینرز ہٹانے کی کارروائی کی۔