مال روڈ، شادمان، سنت نگر سمیت متعدد علاقوں میں آپریشن ، 4000 سے زائد مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر)مال روڈ، شادمان، سنت نگر سمیت متعدد علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا، جہاں سے 4000 سے زائد مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 38 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز بھی ہٹائے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کیلئے متعدد نوٹسز اور وارننگز بھی جاری کی گئیں۔