زیر تربیت اے ایس پیز کا سیف سٹیز اتھارٹی کا تربیتی دورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر) نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ASPs نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ 52 ویں کامن کے اے ایس پیز کو سیف سٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق افسران نے سیف سٹیز سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت صوبہ بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سنٹرز کی سرویلنس کے عمل کا جائزہ لیا۔ زیر تربیت اے ایس پیز نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول کالز اور ان پر پولیس رسپانس کا مشاہدہ کیا۔ افسران کو آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ کے طریقہ کار بارے بھی بتایا گیا۔ افسران کو ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی اور ورچوئل بلڈ بینک سے متعلق آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایمرجنسی پینک بٹنز، فری وائی فائی پراجیکٹ اور کرائم سٹاپرز سروس بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے 'محفوظ پنجاب' ویڑن کے تحت سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ جدید انفراسٹرکچر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مؤثر استعمال سے سیف سٹی کا نظام عالمی معیار کے مطابق بن چکا ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا تربیتی کورس مستقبل کی پولیسنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔