33ایس پیز کی سیٹوں کیلئے 150ڈی ایس پیز کے نام زیر غور

  بورڈ کیلئے تمام ڈی ایس پیز کے کوائف مکمل، ترقی کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)  پنجاب پولیس کے ڈی ایس پیز کیلئے اچھی خبر ، ڈی ایس پیز  کو اگلے بورڈ میں ترقی کیلئے 8جنوری کو اجلاس طلب کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 33ایس پیز کی سیٹوں کیلئے 150ڈی ایس پیز کے نام زیر غور آئیں گے۔اس کے علاوہ 36آفیشیٹنگ بیس پر ترقی پانے والے ایس پیز کو ریگولر ترقیاں ملیں گی جبکہ ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے پری بورڈ مکمل کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بورڈ کیلئے تمام ڈی ایس پیز کے کوائف مکمل کرلئے گئے ، رواں ماہ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کا بھی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔