شیراکوٹ میں کریک ڈاؤن، منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شہروز خان کو 60 فٹ روڈ گندا نالہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم ریاض کو شیراکوٹ کے ایشیاء￿  چوک سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں کے گرد اور گلی محلوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ شہروز خان اور ریاض سے مجموعی طور پر 3 کلو 60 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔