ملزموں سے چرس، دو موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون، پستول اور گولیاں بر آمد
لاہور (کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مبینہ منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بابو صابو قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شمعون کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس بر آمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں شمشان گھاٹ، 100 فٹ روڈ سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلیں اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں چار ملزمان عبدالوہاب، آصف، ہنی مسیح اور سمسون مسیح کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون، دو پستول اور گولیاں بر آمد کر لیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان نے کامیاب کارروائیوں پر شیراکوٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔